ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی کے حمایت یافتہ گروپ کا منبج شہر میں بعض مقامات پر کنٹرول

ترکی کے حمایت یافتہ گروپ کا منبج شہر میں بعض مقامات پر کنٹرول

Tue, 14 Mar 2017 20:43:24    S.O. News Service

دبئی14مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انقرہ کے حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کے عسکری گروپ ’فرات کی ڈھال‘ نے داعش کے زیرقبضہ منبج شہر کے بعض اہم مقامات پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک صدر کے بیان کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ گروپ نے شمالی شام کے اہم شہر منبج میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں غیرمعمولی پیش رفت کی ہے۔ٹی وی پر براہ راست نشر کییگئے ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ شامی اپوزیشن کے گروپ فرات کی ڈھال نے منبج کے اہم مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ جنوبی ترکی میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں یہ اہم پیش رفت ہے۔ گذشتہ مہینے شمالی شام کے الباب شہر میں بھی ترکی کے حمایت یافتہ گروپوں نے داعش کو نکال باہر کیا ہے۔


Share: